نئی دہلی30جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حکومت کی سب سے بڑے قانونی افسراٹارنی جنرل (اے جی)کے کے وینوگوپال نے بوفورس دلالی معاملہ میں خصوصی اپلیکیشن دائر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، کیونکہ اس کے رد ہو جانے کے مکمل امکانات ہیں۔ڈپارٹمنٹ آف پرسنیل اینڈٹریننگ (ڈی او پی ٹی)کوحال ہی میں بھیجے خط میں مسٹر وینو گوپال نے کہاہے کہ سی بی آئی کو اس معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اب اپیل نہیں کرنی چاہئے، کیونکہ اپیل دائرکرنے میں تاخیر کوبنیادبنا کراس کے مستردہو جانے کاامکان زیادہ ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ اپیل دائر کرنے کے بجائے سی بی آئی کواسی سے متعلق ایک زیرِالتوامعاملہ میں اپناموقف مضبوطی سے رکھناچاہیے،کیونکہ جانچ ایجنسی بھی اس میں ایک فریق ہے۔